پاکستانی معیشت سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی.














capstanmall https://capstanmallnews.blogspot.com/

ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستانی معیشت کےحوالے سےخطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نےمعاشی ترقی کی رفتارمیں خطرناک کمی کی پیشگوئی کر دی۔ پانی کی قلت کےباعث زرعی شعبے کا ہدف بھی حاصل نہیں ہو سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال پر ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں خطرناک کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ کےمطابق رواں سال معاشی شرح نمو6فیصد ہدف کے مقابلے میں 3.9فیصدرہے گی۔ خام مال مہنگا ہونے سے بڑی صنعتوں کی ترقی کا عمل سست روی کا شکار ہوگیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدرمیں تیزی کے ساتھ کمی سے مہنگائی ہوئی۔ رواں سال کےآخرتک مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ پانی کی قلت کےباعث زرعی شعبے بھی بدحالی کا شکار ہے، پیدوار کا ہدف پورا نہیں ہوسکےگا۔ آمدن میں کمی اور اخراجات میں اضافے کےباعث بجٹ خسارے کا ہدف بھی حاصل نہیں ہوسکے گا۔ بیرونی قرضوں کی واپسی کے لیے بڑے قرضے لیے جا رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment