وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ وفاقی کابینہ 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ پاور ڈویژن اورپیٹرولیم ڈویژن کو دو الگ وزارتیں قراردینے کا معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ پاکستان اوربرازیل کے درمیان ٹیکنکل تعاون کے معاہدے کی توثیق کرے گی۔ وفاقی کابینہ سعودی عرب میں مزدوروں کی بھرتیوں کے حوالے سے وزارت سمندرپارپاکستانیوں اورسعودی وزارت کے درمیان معاہدے سمیت زراعت کے شعبے میں پاکستان اورآذربائیجان کے درمیان ایم او یو دستخط کی منظوری دے گی۔

بیوروآف امیگریشن اینڈ اوورسیزامپلائمنٹ میں تبادلوں اورتقرریوں کی منظوری کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ بائیولوجیکل اینڈ ٹاکسن ویپنزکنونشن عملدرآمد بل 2019 سمیت ایکسپورٹ پروسیسنگ زونزاتھارٹی کے چیئرمین کی پوسٹ کے لیے ایڈیشنل چارج دینے کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ کوملک کے موجودہ تعلیمی نظام پرتفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ کراچی کی کسٹم و اینٹی اسمگلنگ عدالت میں جج میں تعیناتی کی منظوری کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ اقبال اکیڈمی لاہورکی گورننگ باڈی کے خزانچی کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی سال 2017-18 کی سالانہ رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی جب کہ وفاقی کابینہ 3 مئی کو ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

 

The post وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WsPcwv

No comments:

Post a Comment