چارسدہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ماں اوردو بچے جاں بحق

چارسدہ: تنگی کے علاقے میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ماں اوردوبچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چارسدہ میں تنگی کے علاقے شیخانوباڑی بند میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ماں اور دو بچے جاں جب کہ ایک بچی عمامہ زخمی ہوگئی۔ خبرسنتے ہی بچوں کی دادی حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگئیں، جس کے بعد ایک ہی گھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں عائشہ زوجہ ابراہیم، سلمی دختر ابراہيم، اسماعیل ولد ابراہيم شامل ہیں۔ جاں بحق افراد اور زخمی بچی کو جمال آباد ہری چند اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

The post چارسدہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ماں اوردو بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Wr3BJj

No comments:

Post a Comment