15 لاکھ ڈالر مالیت کا ماسک.


گزشتہ سال جب کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا تو ہر جگہ ماسک کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا اور اب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان ماسکس کو مزید جدت دی جا رہی ہے۔

اب لوگ بالخصوص خواتین ماسک وبا سے بچنے کے ساتھ ساتھ اسے فیشن کے طور پر بھی استعمال کر رہی ہیں اور خوبصورت ماسک کو ترجیح دے رہی ہیں۔

حال ہی میں اسرائیل کی ایک لگژری جیولری برانڈ کے سربراہ اساک لیوی نے ایک فیس ماسک تیار کیا ہے جو دنیا کا سب سے مہنگا اور قیمتی ماسک ہے










انہوں نے کہا کہ ان کے ایک پرانے کسٹمر نے انہیں ایک ایسا ماسک بنانے کا چیلنج دیا تھا جو ایف ڈی اے سے منظوز شدہ ہو اور ساتھ ہی وہ دنیا کا سب سے مہنگا ماسک ہو۔

اساک لیوی نے کہا کہ یہ ماسک بنانا ہمارے لیے کافی مشکل تھا کیونکہ ہمیں اس ماسک میں جواہرات لگانے تھے اور ساتھ ہی اسے آرام دہ بھی بنانا تھا۔

لگژری جیولری برانڈ کے سربراہ نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر 15 لاکھ ڈالر مالیت کا ماسک تیار کیا جس میں 250 گرام 18 کیرات سونا اور 3 ہزار 608 کے قریب قدرتی کالے اور سفید ہیرے لگائے گئے، اس ماسک کا وزن 9 اونس ہے 

No comments:

Post a Comment