ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی عہدے سے الگ ہونے کے ایک عرصہ بعد بولنے لگے ہیں اور اب سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ "شبر زیدی سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ مجھے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے فری ہینڈ نہیں دیا، شبرزیدی نے کراچی میں اپنے قریبی حلقہ احباب میں کھلے عام کہا کہ جس کرپٹ پر ہاتھ ڈالتا تھا تو یہ کہتے تھے کہ میرا فنانسر ہے "۔وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔
اس سے قبل اپنے کھلے خط میں بطور چیئرمین ایف بی آر ناکامی کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ چیئرمین ایف بی آر کی حیثیت سے بری طرح ناکام رہے۔
جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ تمام کرپشن اندرونی طورپر کی جارہی ہے اور اثاثوں کے گوشوارے اسے جانچنے کا ایک ذریعہ ہے، ارب پتی ارکان پارلیمنٹ جانتے ہیں کہ کس طرح ٹیکسوں کی پلاننگ کرنی ہے اور یہی ریاست کی سرپرستی میں کرپشن ہے۔شبرزیدی نے کہا کہ اس کا الزام کسی کو نہیں دیاجاسکتا، انہیں ایک موقع ملا لیکن وہ ناکام رہے، اللہ تعالیٰ کو جواب دہ ہیں، اس نظام میں بہتری کےلیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ معلومات سامنے لائی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرہ ان چیزوں کو بہتر طور پر جانتا ہو تو اپنے مفادات کے لیے بے رحمانہ طریقے سے نمٹتا ہے اور پاکستان موجودہ حالات میں کبھی بہتر نہیں ہوسکتا
No comments:
Post a Comment