وفاقی وزارت تعلیم نے سکولز بند کرنے کے لیے تجاویز صوبوں کو بھجواد یں۔تعلیمی سیشن 31مئی تک بڑھانے کی تجویز دے دی گئی
علیم اداروں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے خدشے کے پیش نظر وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں کے لیے تجاویز صوبوں کو بجھوا دی ہیں۔ تعلیمی سیشن مارچ کےبجائےمئی میں ختم کرنےکی تجویزدی گئی ہے،تعلیمی ادارےبندکرنےکے حوالےسے 3تجاویزپیش کی گئی ہیں۔پہلی تجویز کے مطابق تعلیمی اداروں کو24نومبرسے 31جنوری تک بندکردیاجائے، دوسری تجویز کے مطابق24نومبرسےپرائمری اسکولزبندکردیئےجائیں گے۔ تیسری تجویز میں 2دسمبرسےمڈل سکولزبندکردیئےجائیں۔ 15دسمبرسےہائیرسیکنڈری اسکولزبندکردیئےجائیں۔تعلیمی سیشن کو 31مئی تک بڑھانےکی بھی تجویزدی گئی ہے۔میڑک،انٹرمیڈیٹ امتحانات جون 2021میں لیےجائیں گے
No comments:
Post a Comment