اسمارٹ فون جسے فولڈ اور رول دونوں کیا جاسکے گا.
چین کی اپلائنسز کمپنی ٹی سی ایل نے دنیا کا پہلا فولڈ اینڈ رول ایبل اسمارٹ فون پیش کردیا۔
فولڈ این رول نامی اسمارٹ فون کی یہ نئی پیشکش دو مختلف ڈیوائسز کے بجائے ایک ہی فون ہے جس میں ڈسپلے کے طریقے کو دومختلف انداز میں پھیلایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فی الحال یہ اسمارٹ فون ایک پروٹوٹائپ یا کانسیپٹ ڈیزائن ہے جسے مارکیٹ میں لانے کے لیے کمپنی کو کچھ وقت درکار ہے جب کہ ٹی سی ایل کی جانب سے رواں سال کے آخر تک لچکدار اسکرین والی پہلی ڈیوائس متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ہے
فولڈر دراصل ایک آؤٹ ورڈ فولڈر ہے جس میں موجود رول ایبل میکنزم اسکرین کو پھیلنےمیں مدد دیتا ہے۔
یہ فون دکھنے میں 6.87 انچ اسکرین کا ہے تاہم فون کی اسکرین فولڈ کرنے پر 8.85 انچ تک ہوسکتی ہے اور فون کی یہی خاصیت اس فولڈر کو اب تک کی سب سے لمبی اسکرین والا فون بناتی ہے۔
میڈیارپورٹ کے مطابق اسمارٹ فون کا رول ایبل میکنزم فون کی اسکرین کو 10 انچ تک(ٹیبلیٹ کی صورت میں) پھیلاسکتا ہے
No comments:
Post a Comment