بل جمع کرانے والوں کو لیسکو نے کیسے لوٹا؟


: لیسکو میں ایزی پیسہ سے جمع ہونیوالے بلوں میں کروڑوں روپے فراڈ کا انکشاف سامنے  ہوا ہے،  لیسکو ملازمین نے دکانداروں کے ساتھ مل کر کرپشن کی۔ ایزی پیسہ سے جمع ہونے والے بلوں کو کمپنی کے ریونیو ریکارڈ میں ظاہر نہ کیا گیا ۔ صارفین سے مکمل بل وصول کیے،لیکن ریکارڈ ان رقوم میں کمی کرکے مرتب کیا گیا۔
بجلی کے بڑھتے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں،قومی خزانہ پھر بھی خالی۔  لیسکو ملازمین ذاتی تجوریاں بھرنے لگے۔ لیسکو دستاویزات میں ایزی پیسہ کے ذریعے وصول کردہ بلوں میں دکانداروں کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے
ایزی پیسہ رکھنے والے دکانداروں نے صارفین سے مکمل بل وصول کیے، ادائیگی کی مہر بھی لگا کر دی۔مگر ملازمین نے ان بلوں کو لیسکو کے ریونیو ریکارڈ میں ظاہر نہیں کیا، بد نیت کرپٹ ملازمین نے بلوں کی رقوم میں کمی کرکے جعلی ریکارڈ مرتب کیا، ترمیم شدہ بل ریونیو ریکارڈ میں ڈالے، یوں نا صرف کمپنی کو نقصان پہنچایا بلکہ فراڈ سے کروڑوں روپے ہڑپ کر لیے
 

No comments:

Post a Comment