پہلا کمپیوٹر کون سا تھا جس نے موسیقی تخلیق کی تھی؟


 






آج کل کے دور میں موسیقی صرف روایتی آلات سے نہیں بجائی جاتی، بلکہ موسیقی کی تخلیق میں کمپیوٹروں کا کردار بھی بہت بڑھ گیا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ جو موسیقی آج کل ہم سنتے ہیں، اس میں کمپیوٹر کا لازمی عمل دخل ہوتا ہے تو غلط نہ ہوگا۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا وہ پہلا کمپیوٹر کون سا تھا جس نے موسیقی تخلیق کی تھی؟
1951ء میں بابائے کمپیوٹر ایل ٹیورنگ نے اپنے کمپیوٹر کو اس طرح پروگرام کیا تھا کہ وہ موسیقی تخلیق کرسکے۔

یہ کمپیوٹر اتنا بڑا تھا کہ ایلن ٹیورنگ کی پوری لیبارٹری میں سمایا ہوا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایلن ٹیورنگ نے جو دھنیں تخلیق کی تھی، اسے بی بی سی نے ریکارڈ کیا تھا۔ یہ ریکارڈنگ بہت خستہ حال تھیں جس میں بہت زیادہ شور تھا۔ نیوزی لینڈ کے محققین نے اس یادگار ریکارڈنگ کو درست کرنے کا بیڑا اٹھایا اور حال ہی میں اسے کامیابی سے بحال کرکے پیش کیا ہے۔ زیر نظر ویڈیو میں آپ ان دھنوں کو سن سکتے ہیں۔ ان دھنوں کے ساتھ ہی موسیقی اور کمپیوٹر کو جڑنے والا تعلق آج تک قائم ہے۔


No comments:

Post a Comment