ارکان قومی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات.



 لیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان میں 10 غیر منقولہ جائیدادیں ہیں۔

وزیر اعظم کے پاس زمان پارک لاہور میں 7 کنال کا وراثت میں ملا گھر ہے جس کی تعمیر پر 4 کروڑ 53لالھ روپے اخراجات آئے

عمران خان کو بنی گالہ میں 300 کنال کا گھر بطور تحفہ ملا ، گھر کی اضافی تعمیر پر 1 کروڑ 14 لاکھ روپے خرچ آیا۔

عمران خان کے 4 غیر ملکی کرنسی بینک اکاؤنٹس بھی ہیں، ایک اکاؤنٹ میں 518 پاؤنڈ، ایک میں 3 لاکھ 28 ہزار 760 ڈالرز ہیں اور  ایک میں 1470 ڈالرز ہیں۔

یورو کرنسی اکاؤنٹ میں کوئی رقم نہیں۔ عمران خان نے شاہراہ دستور پر دو اپارٹمنٹس کے لیے 1 کروڑ 19 لاکھ روپے ادا کر رکھے ہیں۔ عمران خان کے پاس 1 کروڑ 99 لاکھ روپے کیش ہے اور 2 لاکھ روپے مالیت کی چار بکریاں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کے بینک اکاؤنٹ میں 5 کروڑ 66 لاکھ روپے ہیں جبکہ عمران خان کی اہلیہ کے پاس پاکپتن، اوکاڑہ اور بنی گالہ میں 4 جائیدادیں ہیں۔

عمران خان نے فیروز والا شیخو پورہ میں اپنی جائیداد فروخت کر دی ہے جس کے 7 کروڑ روپے سے زائد انہیں ایڈوانس ملے جو انہوں نے ذاتی اخراجات میں استعمال کرلیے

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت 24 کروڑ 74 لاکھ روپے ہے۔

شہباز شریف کے پاس پاکستان میں جائیداد کی مالیت 1 کروڑ 47 لاکھ روپے ہے، ان کی لندن میں دو جائیدادوں کی مالیت 13 کروڑ 78 لاکھ روپے ہے۔

شہباز شریف کے بینک اکاؤنٹ میں 2 کروڑ 19 لاکھ روپے ہیں۔ شہباز شریف کے ذمہ لندن میں 14 کروڑ سے زائد واجب الادا ہیں۔ واجبات نکال کر شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ روپے ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اثاثوں کی مالیت 1 ارب 58 کروڑ روپے ہے۔

بلاول بھٹو کی پاکستان میں 19 غیر منقولہ پراپرٹیز ہیں ۔ بلاول بھٹو کے پاس دبئی میں تحفہ اور وراثت میں ملی دو پر پراپرٹی ہیں۔

بلاول بھٹو کے پاکستان میں 8 بینک اکاؤنٹس ہیں ۔ بلاول بھٹو کے پاس دبئی ، برطانیہ میں 25 منقولہ سرمایہ دارانہ اثاثے ہیں ، زیادہ تر وراثت یا تحفے میں ملے ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری کے اثاثوں کی مالیت 67 کروڑ ، 68 لاکھ روپے ہے۔  آصف زرداری کے پاس پاکستان میں 21 غیر منقولہ جائیدادیں ہیں۔

آصف زرادری کے پاس 1 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کا اسلحہ ہے، 99 لاکھ روپے مالیت کے گھوڑے اور جانور ہیں، چھ گاڑیاں ہیں۔ آصف زرداری کا پاکستان میں ایک کروڑ 37 لاکھ روپے کا کاروباری سرمایہ ہے۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی بیرون ملک 51 کروڑ روپے مالیت کی 5،  پاکستان میں کروڑوں روپے مالیت کی 3 جائیدادیں ہیں۔

فیصل واوڈا کے پاس 28 لاکھ روپے کیش، بینک میں 48 لاکھ روپے ہیں۔ فیصل واوڈا نے ایک گاڑی اثاثوں میں ظاہر کی ہے۔ فیصل واوڈا کے پاس 40 تولہ سونا بھی ہے

وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی پاکستان میں 4 کروڑ ، 18 لاکھ روپے مالیت کی 7 جائیدادیں ہیں۔

شیخ رشید کے بینک اکاؤنٹس میں 34 لاکھ روپے ہیں، انہوں نے 9 کروڑ 17 لاکھ روپے فکسڈ ڈپوزیٹ بھی کرا رکھا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی پاکستان میں 5 جائیدادیں ہیں۔ اعجاز شاہ کی اہلیہ کے پاس 76 تولہ سونا ہے۔

وفاقی وزیر غلام سرور کے پاس پاکستان میں وراثتی پراپرٹی ہے ، انہوں نے 2 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کے اثاثوں کی مالیت 11 کروڑ روپے سے زائد ہے ۔ اسد عمر 66 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ مراد سعید کے پاس 31 لاکھ روپے  اور 15 تولہ سونا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 24 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔ وفاقی وزیر حماد اظہر 36 کروڑ اور ان کی اہلیہ 28 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

نور عالم خان کے اثاثوں کی مالیت 3 ارب 20 کروڑ روپے ہے، وفاقی وزیر پرویز خٹک نے ساس کو ڈھائی کروڑ روپے قرض واپس لرنا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے الیکشن کمیشن میں چھ کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔




No comments:

Post a Comment