صنعت ٹھیک کرنے کا بیڑا اٹھا .


 








پاکستان مسلم لیگ(ن) رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ اگر عمران صاحب نے صنعت ٹھیک کرنے کا بیڑا اٹھا لیا تو رہی صنعت بھی ختم ہو جائے گی۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اگر حکومت صنعتوں کو بجلی اور گیس فراہم نہیں کر سکتی تو حکومت صنعت کیسے چلوائے گی۔ انہوںنے کہاکہ70 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو بے روزگار کرنے والی حکومت اب دو لاکھ نوکریاں دینے کا جھوٹا دعوی کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جو بات ایک کروڑ نوکریوں سے شروع ہوئی تھی اب دو لاکھ نوکریوں پر آ گئی ہے ،ملک میں صنعتی ترقی تب ہی ہوگی جب عمران خان کی نوکری جائے گی


No comments:

Post a Comment