آصف علی زرداری کی جانب سے جاری پیغام میں انھوں نے اپنی بیٹی کی منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب 27 نومبر کو کراچی میں بلاول ہاؤس میں منعقد کی جائے گی۔
جاری کیے گئے پیغام کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چھوٹی بہن کی منگنی کاروباری شخص محمد یونس چوہدری کے صاحبزادے محمود سے ہوگی
بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب منعقد کیے جانے کا دعوت نامہ بھی سوشل میڈیا میں زیر گردش ہے جس میں آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو کی شادی کی تصویر بھی موجود ہے۔
دعوت نامے میں کورنا وائرس کی وبا کے باعث ہدایات کی فہرست بھی شامل ہے جس کے مطابق تقریب میں محدود تعداد میں مہمانوں کو بلایا جائے گا اور سماجی فاصلوں کا بھی خیال رکھا جائے گا
No comments:
Post a Comment