پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سلیکٹڈ عمران خان 'خواہ مخواہ' اچھل رہا ہے، ان کا کردار 'خواہ مخواہ' کا ہے اور ان کو کوئی نہیں پوچھتا۔
سوات میں جلسہ عام سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کراچی میں میرا دروازہ توڑاگیا، کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار اور آئی جی سندھ کو اغواء کیا گیا تو ان کو پتا ہی نہیں تھا کہ ملک میں کیا ہورہا ہے، عمران خان کو کسی نے بتانے کے لائق بھی نہیں سمجھا، وزیراعظم آرام سے اپنے بنی گالہ کے گھر میں سو رہےتھے۔
انہوں نے کہا کہ اگراتنی ذلت اس دن مجھے اٹھانی پڑتی تواستعفیٰ ان کے منہ پر مارتی، پاکستان کے مسائل اور ساری بیماریوں کا ایک ہی علاج ہے، عمران خان اور اس کی جعلی حکومت کو گھر بھیجو، ملک میں صاف شفاف نئے انتخابات کرائے جائیں اور عوام کے حقیقی نمائندوں کو ان کا اختیار واپس کیا جائے۔
وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ عمران خان 'خواہ مخواہ' اچھل رہا ہے، ان کا کردار 'خواہ مخواہ' کا ہے اور ان کو کوئی نہیں پوچھتا۔
پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) کے حوالے سے مریم نے کہا کہ کیا بی آرٹی بس چل رہی ہے؟ کوئی نئی بس میں آگ تو نہیں لگی؟ اس نے ایسی بس چلائی جو اس کی طرح بہت ہی بےبس ہے، وہ بس اس جعلی حکومت کی طرح چلنے سے عاری ہے۔
لیگی نائب صدر کا کہنا تھاکہ وہ کہتے تھے 8 ارب میں میٹروبس بناؤں گا، 126 ارب لگ گئے، منصوبہ مکمل نہیں ہوا، وہ کون تھاجوکہتاتھا 200 ارب آئی ایم ایف کے منہ پر ماریں گے، آج روزآئی ایم ایف منہ پرتھپڑ لگارہی ہے
No comments:
Post a Comment