گوشت کی قیمت 50 روپے فی کلو بڑھ گئی.

 مرغی کے بعد گائے کے گوشت کی قیمت بھی 50 روپے فی کلو بڑھا دی گئی۔

چیئرمین میٹ مرچنٹس ایسو سی ایشن ندیم قریشی کا کہنا ہے کہ سپلائی کم ہے اور مال ایکسپورٹ ہو رہا ہے، ایکسپورٹرز مویشی پالنے کے بجائے مقامی منڈی سے خریداری کر رہے ہیں جو گوشت کی قیمت میں اضافے کی وجہ بنا

دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ گائے کے گوشت کی قیمت میں اضافہ عید قرباں کی خریداری کے سبب بھی ہوا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ گئی ہے، پہلے مرغی اور اب گائے کے گوشت کی قیمت بڑھا دی گئی ہے، گائے کا ہڈی والا گوشت 700 روپے اور بغیر ہڈی کا 750 روپے فی کلو مل رہا ہے


 

No comments:

Post a Comment