سپریم کورٹ نے پاکستان سٹیل مل ملازمین کی ترقی کی اپیل.


  سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ترقی سے متعلق سٹیل مل ملازمین کی اپیل مسترد کردی۔عدالت کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹیل 2015سے بندہے،ترقی کس بات کی دی جائے؟۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الحسن نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پاکستان سٹیل ملازمین کی ترقی سے متعلق اپیل پر سماعت کی۔ سٹیل ملازمین کی جانب سے موقف اپنایاگیا کہ 2011سے ترقی درکار ہے، ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کردی تھی۔
سماعت کے دورانملازمین کا کہنا تھا کہ سٹیل مل آپریشنل نہیں تھی مگر سروس فراہم کر رہے تھے۔ عدالت کی جانب سے ملازمین سے استفسار کیا گیا کہ پاکستان سٹیل بندہوگئی،آپ لوگ کونسی سروس دے رہے تھے
 چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ لگتاہے آپ لوگ نوکریاں بھی کہیں اورکر تے ہوں گے،سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں کوئی خامی نہیں۔جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹیل چلانے کیلئے پیسے تک نہیں،آپ لوگوں کوبیٹھے بیٹھے تنخواہیں مل رہی تھیں۔
بعدازاں عدالت نے پاکستان سٹیل مل ملازمین کی ترقی سے متعلق اپیل مسترد کردی

No comments:

Post a Comment