ماتھے پر لگانے والی مصنوعی آنکھ تیار?
جنوبی کوریا کے ایک طالب علم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسمارٹ فون زیادہ استعمال کرنے والے افراد کے لیے ماتھے پر لگانے والی مصنوعی آنکھ تیار کرلی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈسٹریل ڈیزائن کے مِن ووک پئینگ نامی طالبِ علم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مصنوعی آنکھ کا یہ شاہکار تیار کیا ہے۔
اس مصنوعی آنکھ کو خصوصی طور پر اُن افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے جو اسمارٹ فون کے استعمال میں اس قدر کھوجاتے ہیں کہ اکثر سڑک پر چلتے ہوئے خطرناک حادثات کا بھی شکار ہوجاتے ہیں
اس مصنوعی آنکھ کو صاف اور شفاف پلاسٹک سے بنایا گیا جس میں ایک اسپیکر نصب ہے، اس کے ساتھ ہی آنکھ میں الٹرا سونک سینسر بھی لگائے گئے جن کے تحت اس آنکھ کو لگانے والا انسان بنا دیکھے اپنے سامنے آنے والی چیز کو محسوس کرسکتا ہے۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب کوئی شخص اپنی قدرتی آنکھوں سے اسمارٹ فون میں مصروف ہوگا تو یہ مصنوعی آنکھ اُس کو سامنے آگے والی رکاوٹوں سے آگاہ کرے گی، اس طرح وہ شخص حادثات سے بچ جائے گا
صارف فون کے استعمال میں اس قدر محو ہوتا ہے کہ یا تو چلتے چلتے گر پڑتا ہے یا کوئی اور واقعہ لوگوں کے ساتھ محض فون میں گم ہونے کی وجہ سے پیش آگیا۔
اس تیسری مصنوعی آنکھ کی تخلیق کا بنیادی مقصد یہ ہی ہے کہ جس وقت انسانی آنکھیں فون میں مصروف ہوں تو یہ تیسری آنکھ راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹائے
No comments:
Post a Comment