ماسکو: مسافر طیارے میں آگ لگنے سے کم سے کم 41 ہلاک

روس کے دارالحکومت ماسکو کے شیرمیٹیوووا ہوائی اڈے پر مسافر بردار طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 41 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
















اطلاعات کے مطابق طیارے میں 78 مسافر سوار تھے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ طیارے میں آگ کیسے لگی اور اسے ہنگامی لینڈنگ کیوں کرنا پڑی۔
انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق جہاز کے عملے نے ماسکو کے شیرمیٹیوو ہوائی اڈے سے روانگی کے تھوڑی ہی دیر بعد سخت خطرے کے سگنلز جاری کیے۔
اطلاعات کے مطابق مسافر طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی پہلی کوشش میں ناکام رہا۔
ٹریکنگ کی ویب سائٹ فلائیٹ رڈار 24 سے حاصل ہونے والے ڈیٹا نے مسافر طیارے کے اڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد اس کے ہنگامی لینڈنگ کرنے کی تصدیق کی ہے۔
روس کے قومی کیریئر ایرروفلوٹ نے کہا ہے کہ ہوائی جہاز کو ’تکنیکی وجوہات‘ کی بنا پر واپس آنے پر مجبور کیا گیا لیکن اس کی وضاحت نہیں دی گئی۔
میخیل سوچینکو نامی ایک مسافر نے دعویٰ کیا ہے کہ جب جہاز میں آگ لگی تو وہ اس میں موجود تھے تاہم وہ جہاز سے باہر چھلانگ لگانے میں کامیاب رہے۔
انھوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مسافروں کو جلتے ہوئے جہاز سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
میخیل سوچینکو نے پوسٹ کی ’میں بالکل ٹھیک اور زندہ ہوں۔‘
بلغاریہ کے سابق یورو ویژن مقابلے کے حریف کرسٹن کوسٹوف نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کا مشاہدہ کرنے کے بارے میں پوسٹ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا ہوائی اڈے پر موجود افراد نے مسافر طیارے کو جلتا ہوا دیکھا جبکہ دیگر پروازیں بھی اڑان نہیں بھر سکیں۔



from BBC News اردو - تازہ ترین خبریں https://bbc.in/2DQnYbD

No comments:

Post a Comment